QR CodeQR Code

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے رواں ماہ بجلی سستی کرنے کا اعلان

8 Jan 2025 23:27

نیپرا نے کے الیکٹرک کی اکتوبر 2024ء کیلئے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 49 پیسے فی یونٹ رعایت دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کے تحت جنوری کے بلوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی اکتوبر 2024ء کیلئے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 49 پیسے فی یونٹ رعایت دی جائے گی، جو جنوری 2025ء میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صارفین کے بلوں پر وصول کی جانے والی رقم کا تعین نیپرا اتھارٹی کرتی ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق سوائے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس)، لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹرنگ اور زرعی صارفین کے تمام صارف کیٹیگریز پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1183197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183197/کراچی-کے-بجلی-صارفین-کیلئے-رواں-ماہ-سستی-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com