گلگت بلتستان میں بجلی بحران پر اسلام آباد میں اہم اجلاس
8 Jan 2025 17:31
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہنزہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ماہ جنوری اور فروری میں 5 سے 6 گھنٹے بجلی کی فراہمی ڈیزل جنریٹر سے یقینی بنائی جائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ ہنزہ سمیت گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، رکن جی بی اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جی بی اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ کے عمل سے گزر رہا ہے، ہمیں عوامی مسائل کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی، چونکہ گلگت بلتستان میں بجلی کا یہ بحران کوئی نیا نہیں، وہاں کے پانیوں پر بننے والے بجلی گھر سردی کے موسم میں پانی کم ہونے کی صورت میں بجلی کی پیدوار میں کمی واقع ہوتی ہے، اسلئے صوبے کو متبادل کے طور پر اگر چلانا ہے تو ڈیزل جنریٹر درکار ہے جس پر خطیر لاگت چاہئے۔
خبر کا کوڈ: 1183154