QR CodeQR Code

آئرلینڈ نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے میں شمولیت کی درخواست دے دی

8 Jan 2025 16:38

29 دسمبر 2023ء کو جنوبی افریقہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں میں اس کے ملوث ہونے کے پس منظر کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ آئرلینڈ نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر جنوبی افریقہ کی درخواست میں شمولیت کی درخواست جمع کرائی ہے۔ یہ درخواست دسمبر 2024ء میں آئرش حکومت کی جانب سے نسل کشی کنونشن کے تحت قابض اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے مقدمے میں شامل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ 29 دسمبر 2023ء کو جنوبی افریقہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں میں اس کے ملوث ہونے کے پس منظر کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ گذشتہ جنوری میں انٹرنیشنل جسٹس کورٹ نے قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی نسل کشی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد جاری کی تھی جس کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے اس معاملے پر عالمی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1183141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183141/آئرلینڈ-نے-اسرائیل-کے-خلاف-جنوبی-افریقہ-مقدمے-میں-شمولیت-کی-درخواست-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com