QR CodeQR Code

حکومت کے پاس اختیار نہیں تو بتائیں کس کے ساتھ مذاکرات کریں؟ شبلی فراز

8 Jan 2025 13:47

انسداد دہشت عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے۔ ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مزاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے پاس اختیار ہے تو ٹھیک ورنہ ہمیں بتائیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں۔ اس وقت ہم کس سے مذاکرات کریں؟ انسداد دہشت عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے۔ ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ اس لیے ضروری ہے جو کردار ہم ادا کر رہے ہیں وہی کریں۔شبلی فراز نے دعوی کیا کہ ہمارا کردار سیاسی ہو یا پارلیمانی ہو وہ کردار ہم ادا کر رہے ہیں۔ اگر ہمیں انصاف نہیں ملے گا مگر پھر بھی ہم عدالتوں کا سامنا کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 1183120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183120/حکومت-کے-پاس-اختیار-نہیں-بتائیں-کس-ساتھ-مذاکرات-کریں-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com