خواتین شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج پر نہیں جا سکتیں، وزارت مذہبی امور
8 Jan 2025 13:14
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کا کوٹہ دیا ہے۔ اس میں تقریباً 89 ہزار 602 لوگ سرکاری سکیم کے تحت حجاز مقدس کا سفر کریں گے، جبکہ باقی لوگ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کی سعادت کیلئے روانہ ہوں گے۔
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کیلئے نہیں جا سکتیں۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں برس سعودی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کا کوٹہ دیا ہے۔ اس میں تقریباً 89 ہزار 602 لوگ سرکاری سکیم کے تحت حجاز مقدس کا سفر کریں گے، جبکہ باقی لوگ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کی سعادت کیلئے روانہ ہوں گے۔ 2025 کی حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں۔
دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 6 اور7 جون 2023 کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق بغیر محرم خاتون کو ان شرائط کیساتھ حج کی اجازت دی جائے گی کہ اسے اس کے والدین نے اجازت دی ہو اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے شوہر نے اجازت دی ہو۔ اس کے علاوہ کونسل کی جانب سے بتائی گئی شرط کے مطابق خاتون قابل بھروسہ خواتین حجاج کے گروپ کیساتھ سفر کر سکتی ہے، جبکہ اس کی عزت کو کوئی خطرہ نہیں نہ ہو۔
خبر کا کوڈ: 1183111