محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس برانچ کا تمام عملہ تبدیل کر دیا
8 Jan 2025 12:54
ڈی سیز کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ میرٹ کی بالادستی اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے عملہ تبدیل کر دیا جائے۔ یہ اقدام اسلحہ برانچ کی کارکردگی اور احتساب کا عمل بہتر بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق اسلحہ برانچ میں ایک سال مکمل کرنیوالے افسران و عملے کو تبدیل کیا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اسلحہ کی فروخت و مرمت کے عمل میں شفافیت کیلئے محکمہ داخلہ کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس برانچ کا تمام عملہ تبدیل کر دیا ہے۔ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ برانچ کا عملہ تبدیل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ڈی سیز کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ میرٹ کی بالادستی اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے عملہ تبدیل کر دیا جائے۔ یہ اقدام اسلحہ برانچ کی کارکردگی اور احتساب کا عمل بہتر بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق اسلحہ برانچ میں ایک سال مکمل کرنیوالے افسران و عملے کو تبدیل کیا جائے، اسلحہ برانچ میں تعینات افسران و عملے کی تبدیلی ہر سال یقینی بنائی جائے، تمام عملہ تبدیل کر کے ایک ہفتے میں محکمہ داخلہ کو رپورٹ بھجوائی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کئے ہیں۔ اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔ اسلحہ مرمت، لائسنس کی توثیق اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1183100