امریکہ دنیا کا سب سے بڑا طاغوت ہے، حافظ نعیم الرحمن
8 Jan 2025 11:47
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے، ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کر دی ہے، حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعویدار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں۔
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جو امریکا کے ساتھ چلے گا وہ اسلام اور پاکستان کیخلاف چلے گا، ملک میں حکومت اور اپوزیشن امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں، ہم واشنگٹن اور اس کے حواریوں کیخلاف جدوجہد کو دین کا تقاضا سمجھتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکہ انسانیت اور جمہوریت کا دشمن ہے، امریکہ دنیا کا سب سے بڑا طاغوت ہے، امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے، ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی حماس کو تیسری وارننگ جاری کر دی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حماس کو فلسطینی عوام کی حمایت حاصل ہے، مگر جمہوریت کے دعویدار مغرب و امریکہ کو یہ جمہوریت قبول نہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت نے چند مگرمچھوں کو بجلی نہ بنانے پر بھی دوہزار ارب دے دیئے، قوم کو بنیادی ضروریات پر سبسڈی نہیں دی جاتی، آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے سے خزانہ کو فائدہ ہوا، بجلی کے بلوں پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں ہو رہا، حکومت کو ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں، حقیقت میں مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، فروری کے آخر تک پوری عوامی طاقت سے جدوجہد کا آغاز کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1183087