QR CodeQR Code

 پاک فوج اور سکیورٹی ادارے اپنی جانیں قربان کر کے ملک کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں، علامہ عامر عباس ہمدانی 

7 Jan 2025 23:46

ملتان سے جاری بیان میں شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں وطن عزیز پاکستان ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے، ہمیں اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس کے دفاع میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کی صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لیے ہم نے دہشتگردی کے جواب میں امن کا پیغام دیا ہے ہمارے ملکی سلامتی کے ادارے بھی دہشت گردی کا شکار ہوتے رہے ہیں اور ہو رہے ہیں، ہم نے پاکستان بنانے میں بھی قربانیاں دیں اور اب ملک بچانے کے لیے بھی قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سکیورٹی ادارے اپنی جانیں قربان کر کے ملک کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں، اس لیے ہماری فوج ہمارا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں، وطن عزیز پاکستان ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے ہمیں اس نعمت کی قدر کرتے ہوئے اس کے دفاع میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام ہمیں اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے، پاکستان میں تمام مسالک مل کر عزاداری سید الشہدا مناتے ہیں، وطن دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں جسے ہم نے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا اور قربانیاں دے کر فرقہ واریت کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حوالے سے بھی پاکستان میں ہمارا کردار ہمیشہ اہم اور مثبت رہا ہے، ہم نے سیاست میں منفی قوتوں کا کبھی ساتھ نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 1183018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183018/پاک-فوج-اور-سکیورٹی-ادارے-اپنی-جانیں-قربان-کر-کے-ملک-کی-سلامتی-کو-یقینی-بنا-رہے-ہیں-علامہ-عامر-عباس-ہمدانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com