شمالی غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے کفیر بریگیڈ کے انخلاء کا اعلان
7 Jan 2025 23:42
دریں اثنا اسرائیل کے آرمی ریڈیو کے ذریعے شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق شمالی غزہ میں حالیہ آپریشن کے دوران قابض فوج کے 43 افسران و اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی سے اپنے کفیر بریگیڈ کے انخلاء کا اعلان کیا ہے۔ منگل کی شام قابض فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں میں تین ماہ کی کارروائی کے بعد کفیر بریگیڈ کی افواج نے اپنا مشن مکمل کر لیا ہے اور وہ غزہ کی پٹی سے نکل رہی ہے۔ دریں اثنا اسرائیل کے آرمی ریڈیو کے ذریعے شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق شمالی غزہ میں حالیہ آپریشن کے دوران قابض فوج کے 43 افسران و اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1183009