بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر مذاکراتی ٹیم کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی، شیخ وقاص اکرم
7 Jan 2025 20:44
اپنے ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ میٹنگ سے پہلے اگر ملاقات نہیں کرائی جاتی تو تیسری میٹنگ کا فائدہ نہیں، بانی سے ملاقات ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔ ساڑھے 3 ماہ سے ملاقات پر پابندی غیر آئینی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر مذاکراتی ٹیم کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری میٹنگ میں بتایا تھا کہ بانی سے مذاکراتی ٹیم کا ملنا ضروری ہے، مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جاسکتا۔ شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ اسپیکر آفس سے کئی رابطے کیے گئے، اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میٹنگ سے پہلے اگر ملاقات نہیں کرائی جاتی تو تیسری میٹنگ کا فائدہ نہیں، بانی سے ملاقات ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔ ساڑھے 3 ماہ سے ملاقات پر پابندی غیر آئینی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1183001