وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مرتضیٰ وہاب
7 Jan 2025 21:36
ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے وزیر اعظم شہبار شریف سے متوقع ملاقات کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں، میڈیا اس قسم کی خبروں کو نشر و شائع کرنے سے گریز کرے۔
اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری و میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے وزیر اعظم شہبار شریف سے متوقع ملاقات کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا اس قسم کی خبروں کو نشر و شائع کرنے سے گریز کرے۔
خبر کا کوڈ: 1182998