QR CodeQR Code

امریکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بند کروائے، نجیب میقاتی

7 Jan 2025 20:36

لبنان میں نام نہاد جنگ بندی پر جلد بازی میں امریکہ کا شکریہ ادا کرنیوالے لبنانی وزیر اعظم نے امریکی ایلچی کیساتھ ملاقات میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جاری جنگ ​​معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کو بند کروائے!


اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے امریکہ کے خصوصی نمائندے آموس ہوکسٹائن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے لبنانی وزیر اعظم آفس نے اعلان کیا کہ قائم مقام وزیراعظم نے اس ملاقات میں امریکی نمائندے کے ساتھ "جنگ بندی کے مراحل" پر گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق نام نہاد جنگ بندی کے اعلان کے فورا بعد، ایک ایسے وقت میں کہ جب دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی رژیم کے حملے ابھی جاری تھے؛ انتہائی جلد بازی میں امریکہ کا شکریہ ادا کرنے والے لبنانی وزیراعظم نے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر ہونے والے اسرائیلی حملوں پر امریکی نمائندے سے شکایت کی ہے۔ نجیب میقاتی نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جاری جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں رکوائے۔ اس بارے عرب چینل الجزیرہ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور رہائشی مکانات سمیت عام شہری تنصیبات کی منظم تباہی کے سلسلے کو روکے!


خبر کا کوڈ: 1182972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182972/امریکہ-جنگ-بندی-کی-خلاف-ورزیاں-بند-کروائے-نجیب-میقاتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com