سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے، سراج درانی
7 Jan 2025 19:07
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں، دریائے سندھ پر نئی نہروں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں، صوبے میں رہنے والے تمام طلبہ کے برابر حقوق ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیئے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 برس سے میڈیا ٹرائل چل رہا ہے، ہر بار مقدمات میں باعزت بری ہوئے ہیں۔ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ مقدمات کا سامنا کرتے ہیں، پارٹی قیادت نے یہی سکھایا ہے کہ مقدمات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے قیام کی مخالفت کرتے ہیں۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے یہ بھی کہا ہے کہ صوبے میں رہنے والے تمام طلبہ کے برابر حقوق ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1182958