QR CodeQR Code

کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیئے، ڈونلڈ ٹرمپ

7 Jan 2025 07:00

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے ایک بیان میں نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں ضم ہونے سے امریکا اور کینیڈا روسی اور چینی بحری جہازوں کے خطروں سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیئے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پارٹی قیادت اور وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، حکمران جماعت لیبر پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب تک جسٹن ٹروڈو نگراں کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اب ان بڑے تجارتی خسارے کا شکار نہیں ہوسکتا، جس سے کینیڈا گزر رہا ہے، جسٹن ٹروڈو کو اس بات کا اندازہ تھا، اس لیے وہ مستعفی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کینیڈا امریکا کے ساتھ "ضم" ہو جاتا ہے تو انہیں خسارے کا سامنا بھی نہیں کرنا ہوگا اور کینیڈین کم ٹیکس ادا کریں گے۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ضم ہونے سے امریکا اور کینیڈا روسی اور چینی بحری جہازوں کے خطروں سے بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے اور یہ ایک عظیم قوم بن جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1182831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182831/کینیڈا-کو-اب-باضابطہ-طور-پر-امریکی-ریاست-بن-جانا-چاہیئے-ڈونلڈ-ٹرمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com