QR CodeQR Code

اسرائیل نے فوجی انخلاء کے وعدے پر عمل نہ کیا تو حزب اللہ کا ردعمل شدید ہو گا، لبنانی رکن پارلیمنٹ

6 Jan 2025 21:01

حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوجی انخلاء کے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج جنوب لبنان میں رہتی ہے تو حزب اللہ اس پر شدید ردعمل دکھائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ اتنی طاقتور ہے کہ وہ ہر حملے کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ کوئی بھی طاقت حزب اللہ کے ساتھ طاقت کے زور پر مذاکرات نہیں کر سکتی ہے۔ لبنان میں عوامی استقبال سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حزب اللہ کو لبنان میں کتنی مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور لبنان پر حملوں کی ذمہ داری امریکہ، فرانس اور اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ صہیونی حکومت نے اب تک 800 سے زائد مرتبہ حملہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوجی انخلاء کے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے لبنان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182773/اسرائیل-نے-فوجی-انخلاء-کے-وعدے-پر-عمل-نہ-کیا-حزب-اللہ-کا-ردعمل-شدید-ہو-گا-لبنانی-رکن-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com