QR CodeQR Code

حماس نے 34 اسرائیلی قیدیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، اسرائیل

6 Jan 2025 18:39

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک اسرائیل کو قیدیوں کی حالت کے حوالے سے حماس کی طرف سے کوئی تصدیق یا تبصرہ موصول نہیں ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے ان 34 قیدیوں کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، جنھیں گروپ نے ممکنہ تبادلے کے پہلے مرحلے میں رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک اسرائیل کو قیدیوں کی حالت کے حوالے سے حماس کی طرف سے کوئی تصدیق یا تبصرہ موصول نہیں ہوا ہے۔ یہ فہرست حماس نے اسرائیل کو فراہم نہیں کی بلکہ یہ اسرائیل نے جولائی 2024ء میں ثالثوں کو دی تھی۔ قطر، مصر اور امریکا کئی ماہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے کی کوشش کی ہے۔ گذشتہ چند دن سے دونوں فریقوں کے مذاکرات کار دوحہ میں بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ حماس نے 34 قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182761/حماس-نے-34-اسرائیلی-قیدیوں-کی-تفصیلات-فراہم-نہیں-کیں-اسرائیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com