QR CodeQR Code

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ علی تاج کو رہا کر دیا گیا

6 Jan 2025 18:38

گزشتہ سال دسمبر کی سات تاریخ کو سکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں علی تاج کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ و سابق ترجمان وزیر اعلی علی تاج کو ضمانت کر رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کی سات تاریخ کو سکیورٹی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں علی تاج کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان پر اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام تھا۔ پیر کے روز انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔


خبر کا کوڈ: 1182754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182754/تحریک-انصاف-گلگت-بلتستان-کے-سابق-سوشل-میڈیا-ہیڈ-علی-تاج-کو-رہا-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com