QR CodeQR Code

کرم امن معاہدے پر آج سے عملدرآمد شروع ہو چکا ہے، بیرسٹر سیف

6 Jan 2025 15:57

مشیر اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ ان کے مطابق امن دشمن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم کی صورتحال پر امن معاہدہ برقرار ہے، معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ آج ہی سے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ مشیر اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لائیں گے۔ ان کے مطابق امن دشمن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ان کے مطابق واقعے میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے گرفت میں لائیں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم مین شاہراہ پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مشران کو بھی حملے میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد حوالے کرنے کا کہا گیا ہے۔ علاقے کو اسلحہ سے مکمل پاک کیا جائے گا اور اسلحہ رکھنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1182708

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182708/کرم-امن-معاہدے-پر-آج-سے-عملدرآمد-شروع-ہو-چکا-ہے-بیرسٹر-سیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com