QR CodeQR Code

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم

6 Jan 2025 15:52

پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو یہ حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو مسلسل عدم پیشی پر گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحے اور شراب برآمدگی کیس میں پولیس کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو یہ حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو مسلسل عدم پیشی پر گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔ اس کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی جس دوران مقدمے کے تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جبکہ علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا اور جج نے ریمارکس دیے کہ نہ تو ملزم پیش ہوا اور نہ ہی اس کا وکیل۔ ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے سابقہ عدالتی حکم کی تعمیل میں کوئی رپورٹ پیش نہ کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182706/اسلحہ-اور-شراب-برآمدگی-کیس-علی-امین-گنڈاپور-کو-گرفتار-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com