QR CodeQR Code

جرمنی شام میں روسی اڈوں کی بجائے اپنے ملک میں امریکی اڈوں کی فکر کرے، روس

6 Jan 2025 13:02

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے کہا تھا وقت آ گیا ہے کہ شام میں روسی فوجی اڈے ختم کر دیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ نے شام میں روسی اڈوں کے بارے میں جرمن وزیر خارجہ کی گفتگو کے جواب میں کہا ہے کہ جرمن حکومت اپنے ملک میں امریکی اڈوں کی فکر کرے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے شام میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک کے اس بیان کے جواب میں رد عمل دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ شام میں روسی فوجی اڈے ختم کر دیے جائیں۔ جرمنی میں امریکی اڈوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے زاخارووا نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ کا بیان، جب جرمنی ایک ایسا ملک جہاں امریکہ کے متعدد فوجی اڈے ہیں، میرے ذہن میں جرمن وزیر خارجہ کا بیان یہ سوال لاتا ہے کہ کیا یہ وقت نہیں آیا کہ جرمن وزیر خارجہ کو یہی انداز گفتگو واشنگٹن کے لئے بھی اپنانا چاہیے۔؟


خبر کا کوڈ: 1182684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182684/جرمنی-شام-میں-روسی-اڈوں-کی-بجائے-اپنے-ملک-امریکی-فکر-کرے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com