غزہ، مکان میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کے گروپ پر القدس بریگیڈز کا حملہ، کئی صیہونی ہلاک و زخمی
5 Jan 2025 23:10
حملہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں السیکہ کے علاقے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ بریگیڈز نے تصدیق کی کہ یہ آپریشن الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے تعاون سے کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں ایک مکان میں چھپے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق القدس بریگیڈز نے اس حملے کے ایسے مناظر نشر کیے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس کے مجاھدین نے ایک گھر پر بم حملہ کیا جہاں اسرائیلی فوجی موجود تھے۔ یہ حملہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں السیکہ کے علاقے میں کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ بریگیڈز نے تصدیق کی کہ یہ آپریشن الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے تعاون سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1182594