پھیالونگ پراجیکٹ کیلئے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے 5 کروڑ کی پہلی قسط جاری
5 Jan 2025 22:32
دیوسائی سے سکردو کو پانی پانے کا منصوبہ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے شروع کیا تھا جو عوام کے تعاون سے جاری ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے بھی صوبائی حکومت کی جانب سے اس پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی پہلی قسط آج جاری کی گئی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے پھیالونگ پراجیکٹ کیلئے 5 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کر دی۔ صوبائی وزیر راجہ ناصر علی خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے پانچ کروڑ کا چیک ادارہ آفتاب کے نمائندوں کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج پھیالونگ سٹرینگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ایڈشنل کمشنر سکردو کے آفس میں وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات راجہ ناصر علی خان مقپون کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں ایڈشنل کمشنر غلام علی، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ محفوظ اللہ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر وارث اقبال، سب انجینئر آغا عاشق حسین، اور ادارہ آفتاب کے سیکٹری فنانس وزیر عابد حسین، پراجیکٹ منیجر نذیر احمد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر راجہ ناصر مقپون نے وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی جانب سے 5 کروڑ روپے کا چیک پہلی قسط کے طور پر ادارہ آفتاب کے نمائندوں کے حوالے کیا
خبر کا کوڈ: 1182579