QR CodeQR Code

مغربی کنارے میں دردناک حملوں میں مزید شدت لائینگے، حماس

5 Jan 2025 08:33

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع قصبے گادی عاد ،جو رام اللہ کے شمال میں ترمسعیا اور المغیر قصبوں کے درمیان واقع ہے،کے نزدیک فائرنگ آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے اپنے بیان میں رام اللہ کے شمال میں فائرنگ اور صیہونی فورسز مخالف آپریشن پر اظہار تہنیت کیا ہے اور اسے قابض افواج کے جرائم اور دشمن کی  طرف سے جاری نسل کشی کا  فطری ردعمل اورجواب قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع قصبے گادی عاد ،جو رام اللہ کے شمال میں ترمسعیا اور المغیر قصبوں کے درمیان واقع ہے،کے نزدیک فائرنگ آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ قابضین کے جرائم اور فلسطینی عوام  کے خلاف نسل کشی کی جنگ اور مقدسات پر قبضے کا فطری ردعمل ہے۔

حماس نے اعادہ کیا ہے کہ  مغربی کنارے کے حملے جاری رہیں گے اور ہر جگہ غاصب قوتوں کو نقصان پہنچائیں گے اور جب تک ہماری سرزمین اور مقدسات کو آزاد ی نصیب نہیں ہوتی، ہمارے عوام کے اندر انقلاب اور مزاحمت کا سلگتا ہوا جذبہ کم نہیں ہوگا۔ حماس نے مزید کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے جوانمرد اور انقلابی نوجوان مزید حملے اور آپریشن جاری رکھیں اور غزہ کی پٹی میں مزاحمت کی حمایت کریں، جہاں ہم نے ایک سال سے زائد عرصے میں قربانیوں اور بہادری کی حیرت انگیز تاریخ رقم کی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کاروائی میں ایک صہیونی آبادکار زخمی ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182472/مغربی-کنارے-میں-دردناک-حملوں-مزید-شدت-لائینگے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com