QR CodeQR Code

سندھ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حلیم عادل شیخ 

4 Jan 2025 23:20

میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نا پہلے سندھ کی عوام کو تنہا چھوڑا ہے اور نا ہی اب کسی صورت انہیں تنہا چھوڑ سکتی ہے، سندھ کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کی جدوجہد ہمیشہ جاری ہے اور رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کے مفادات کے لیے کوئی کام نہیں کیا، اسلام آباد میں ہمارے احتجاج میں ہمارے کارکنان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر میں کوئی بات نہیں کروں گا، پاکستان تحریک انصاف کو اداروں سے لڑانے کی سازش کی گئی جس وہ لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائیٹ ایریا پر پی ٹی آئی کارکن کی رہائش گاہ پر سیکریٹری سندھ ڈاکٹر مسرور، ایڈیشنل سیکریٹری امان اللہ قاضی، سکھر ضلع کے صدر میر افتخار خان کے ہمراہ اپنے دورہ سندھ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی حالت زار انتہائی خراب ہوچکی ہے، سندھ میں بدامنی کی بڑھتے ہوئے واقعات سندھ حکومت کی نااہلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182435/سندھ-حکومت-عوام-کے-بنیادی-مسائل-حل-کرنے-میں-ناکام-ہوچکی-ہے-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com