QR CodeQR Code

بلوچستان میں لیویز کو نہیں، ایف سی کو ختم کرنا چاہئے، مولانا ہدایت الرحمان

4 Jan 2025 23:00

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ کارکردگی، ناکامی اور کوتاہی کی بنیاد پر اگر کسی ادارے کو ختم کرنیکی بات آتی ہے تو بلوچستان کے تین سو ایسے محکموں کا بتائیں گے جنہیں ختم ہونا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں لیویز فورسز کو نہیں، بلکہ ایف سی کو ختم کرنا چاہئے۔ صوبے میں بلوچستان کے مقامی افراد ہی امن لا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں لیویز کے محکمے کو ختم کرنے سے متعلق بحث کے دوران اظہار کرتے ہوئے کیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ کارکردگی، ناکامی اور کوتاہی کی بنیاد پر اگر کسی ادارے کو ختم کرنے کی بات آتی ہے تو بلوچستان کے تین سو ایسے محکموں کا بتائیں گے جنہیں ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز کے بجائے ایف سی کو ختم ہونا چاہئے۔ لیویز کو کسی صورت ختم نہیں ہونا چاہئے، بلکہ انہیں اختیارات اور وسائل دیں۔ لیویز اور پولیس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ پورے بلوچستان میں امن قائم کر سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ ان کے اہلکار بلوچستان کے پہاڑوں، علاقوں اور یہاں کی اقوام کی روایات کو بہتر جانتے ہیں۔ صوبے سے باہر کی کوئی فورسز صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتی ہے۔ اگر کسی فورسز کو ختم کرنا انتہائی ضروری ہے تو ایف سی کو ختم کریں۔


خبر کا کوڈ: 1182419

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182419/بلوچستان-میں-لیویز-کو-نہیں-ایف-سی-ختم-کرنا-چاہئے-مولانا-ہدایت-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com