حیدرآباد، کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر بیٹے اور بہو نے ماں کو مار ڈالا
4 Jan 2025 16:37
جھگڑا ساس کی جانب سے بہو کو کچرا پھینکنے سے روکنے پر ہوا، جس پر بڑے بھائی محمد علی اور اس کی بیوی نے ماں کو دھکا دیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بیٹے اور بہو نے کچرا پھینکنے سے منع کرنے پر ماں پر تشدد کیا، جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے گجراتی پاڑے میں گھر میں ہونے والے جھگڑے کے دوران بیٹے اور بہو کے تشدد سے ماں جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی۔ متوفیہ کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے بیٹے سجاد نے بتایا کہ جھگڑا ساس کی جانب سے بہو کو کچرا پھینکنے سے روکنے پر ہوا، جس پر بڑے بھائی محمد علی اور اس کی بیوی نے ماں کو دھکا دیا اور بہیمانہ تشدد کیا۔ بیٹے نے بتایا کہ بڑے بھائی اور بھابی نے پہلے بھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1182346