QR CodeQR Code

ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر

4 Jan 2025 04:55

مجرم قرار دیئے جانے کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہونگے۔ ری پبلکن رہنماء کیجانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی جج نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔ جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے، تاہم نومنتخب صدر کو جیل کی سزا ممکنہ طور پر نہیں سنائی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیئے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔ ری پبلکن رہنماء کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182256/ڈونلڈ-ٹرمپ-کو-سزا-سنانے-کیلئے-10-جنوری-کی-تاریخ-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com