QR Code
غیر قانونی الیکٹریفیکیشن اور تنصیبات کا بھی کمیٹی جائزہ لے گی
شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر او ایس ڈی افسروں کی تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا
4 Jan 2025 01:51
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر پر کرپشن الزامات کی تحقیقات اور کرپٹ افسران کی تعیناتی کی انکوائری کے لیے وزیراعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی ایف آئی اے افسران کی لیسکو کیسز کو چھپانے کے معاملے کی تحقیقات بھی کرے گی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن کے الزامات پر او ایس ڈی ہونے والے افسران کی تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر پر کرپشن الزامات کی تحقیقات اور کرپٹ افسران کی تعیناتی کی انکوائری کے لیے وزیراعظم پاکستان نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی ایف آئی اے افسران کی لیسکو کیسز کو چھپانے کے معاملے کی تحقیقات بھی کرے گی، 12 کرپٹ لیسکو افسران کی بحالی کا معاملہ بھی کمیٹی دیکھے گی۔ غیر قانونی الیکٹریفیکیشن اور تنصیبات کا بھی کمیٹی جائزہ لے گی، ہٹاچی کے بریکرز کی خریداری کا غیر قانونی طریقہ کار اور بےضابطگیوں کی تحقیقات بھی کمیٹی کرے گی۔
کمیٹی گزشتہ جون میں ہونے والی اووربلنگ اور اس کے طریقہ کی خلاف ورزی کا بھی جائزہ لے گی، سابق لیسکو چیف محمد امین کی تعیناتی میں رولز پر عملدرآمد کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ سابق وفاقی سیکرٹری شاہد خان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، ممبرز میں سیکرٹری پاور ڈویژن، لیسکو نمائندہ اور آئی بی کا نمائندہ شامل ہو گا، کمیٹی 10 روز میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
خبر کا کوڈ: 1182244
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com