QR CodeQR Code

ہمارے کارکنان کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے

ریاست تحریک انصاف کو آئین و قانون کے مطابق ڈیل کرے، فیصل چودھری

4 Jan 2025 00:41

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وکیل بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے دن سے 2 مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 نومبر پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہمارے مطالبات جائز اور آئین و قانون کے مطابق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وکیل بانی پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ ریاست تحریک انصاف کو آئین و قانون کے مطابق ڈیل کرے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے دن سے 2 مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 نومبر پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ہمارے مطالبات جائز اور آئین و قانون کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ ہمارے مطالبات پر غور کرنا چاہیے اور ریاست تحریک انصاف کو آئین و قانون کے مطابق ڈیل کرے، ہمارے کارکنان کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیشکش کی گئی، 3 سال تک ملک سے باہر چلے جائیں، بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ میں شفٹ ہونے کے لیے بھی کہا گیا، ڈیل کے بارے بانی نے خود بتایا ہے۔ عمران خان کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ٹمپریچر نیچے آنے پر (ن) لیگ کافی پریشان ہے، بشریٰ بی بی سے متعلق خبریں بھی اسی لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1182240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182240/ریاست-تحریک-انصاف-کو-آئین-قانون-کے-مطابق-ڈیل-کرے-فیصل-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com