QR CodeQR Code

غزہ میں چلتے روڈ پر اسرائیلی فوج کے میزائل لگنے کی ویڈیو سامنے آگئی، 42 فلسطینی شہید

3 Jan 2025 23:01

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، قابض فوج روزانہ نہتے فلسطینیوں پر گولیاں اور بم برسا رہی ہے، 15 مہینوں میں 45 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے دیر البلح میں صلاح الدین اسٹریٹ پر بمباری کی، غزہ میں چلتے روڈ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے میزائل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی میزائل کو غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلح میں صلاح الدین اسٹریٹ کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد سڑک پر دھواں اٹھتا نظر آرہا ہے اور لوگوں کو دوڑتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق آج اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی محصور پٹی میں کم از کم 42 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، قابض فوج روزانہ نہتے فلسطینیوں پر گولیاں اور بم برسا رہی ہے، 15 مہینوں میں 45 ہزار سے زائد شہریوں کو شہید کر دیا ہے۔ غزہ پر جاری حملے کے دوران شہریوں کی شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے کم از کم 45,581 فلسطینی شہید اور 108,438 زخمی ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1182235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182235/غزہ-میں-چلتے-روڈ-پر-اسرائیلی-فوج-کے-میزائل-لگنے-کی-ویڈیو-سامنے-ا-گئی-42-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com