کراچی، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے 13 کروڑ ٹرانسفر کروالئے
3 Jan 2025 23:30
ذرائع سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے 40 ہزار ڈالرز برآمد کرلیے ہیں، سی ٹی ڈی کا پولیس اہلکار علی رضا اور سی پیک کا پولیس افسر علی فرار ہیں، سی آئی اے نے اشعر، مزمل، رضوان، طارق اور پولیس اہلکار عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے شہری کو شارٹ ٹرم اغوا کرکے اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالرز کی کرپٹو کرنسی (پاکستانی 13 کروڑ روپے) نکلوا لیے۔ کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے شہری کا شارٹ ٹرم اغوا کیا گیا، ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز بھی نکلوا لیے جس کے بعد سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے اہلکار سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے 40 ہزار ڈالرز برآمد کرلیے ہیں، سی ٹی ڈی کا پولیس اہلکار علی رضا اور سی پیک کا پولیس افسر علی فرار ہیں، سی آئی اے نے اشعر، مزمل، رضوان، طارق اور پولیس اہلکار عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو ڈکیتی میں سی پیک پولیس میں تعینات افسر راجہ فرخ کی حمایت حاصل تھی جبکہ واردات میں پہلی پولییس موبائل سی پیک افسر کی دوسری سی ٹی ڈی کی استعمال ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک افسر کی موبائل نوجوان کو اغوا کرنے کے لیے استعمال کی گئی، سی ٹی ڈی افسر کی موبائل سی سی ٹی وی فوٹیج ختم کرنے میں استعمال ہوئی۔ شہری کو 24 دسمبر کو منگھوپیر سے اغوا کیا گیا تھا، شہری کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1182222