QR CodeQR Code

 مدارس بل کی منظوری مدارس کے مسائل کے حل کی طرف اہم پیشرفت ہے، قاری حنیف جالندھری 

3 Jan 2025 23:23

ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مدارس بل کی منظوری میں اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابرین امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی سرپرستی میں بہت بڑا کردار ہے، یہ مدارس کی کامیابی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدارس دینیہ بل کی منظوری پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدارس کی ازادی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مدارس بل کی منظوری میں اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابرین امیر جمعیت علما اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمن، شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کی سرپرستی میں بہت بڑا کردار ہے، یہ مدارس کی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمات مدارس دینیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا شمشاد احمد، ایم پی اے محمد ندیم قریشی، مولانا اشفاق احمد قاسمی، مفتی خالد محمود قاری، محمد یاسین، مولانا حبیب الرحمن، مفتی محمد طیب، مولانا محمد قاسم قاسمی، مولانا قاری عبدالستار، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا قاری احمد ادریس، مفتی محمد اویس ارشاد، مولانا عبدالمجید سمیت کثیر تعداد میں وفاق المدارس کے قائدین و مدارس و جامعات کے سربراہان نے شرکت کی۔ اکابرین وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، امیر جمیعت مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین وفاق پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے مزید کہا کہ مدارس بل کی منظوری مدارس کے مسائل کے حل کی طرف اہم پیشرفت ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182221/مدارس-بل-کی-منظوری-مدارس-کے-مسائل-حل-طرف-اہم-پیشرفت-ہے-قاری-حنیف-جالندھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com