غزہ میں القسام بریگیڈ کی کارروائیوں میں 4 مرکاوا ٹینک تباہ
3 Jan 2025 23:19
رپورٹ کے مطابق ان جدید ترین ٹینکوں کو غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ کے القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی حکومت کے چار مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان جدید ترین ٹینکوں کو غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے مشرق میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ دوسری جانب القسام نے اعلان کیا کہ ان کے جنگجوؤں نے جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفاتوی اسٹریٹ کے مشرق میں دشمن کے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا۔ دسعغی جانب غزہ میں مزاحمت کے مختلف حملوں میں 6 صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1182220