کوئی بھی ڈیفنس سسٹم اسرائیل کو نہیں بچا سکتا، یمن
3 Jan 2025 12:31
اپنے ایک بیان میں صیہونی فوج کا کہنا تھا کہ یمن کیجانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا جس سے اس غاصب رژیم کے 150 سے زائد قصبوں اور شہروں میں خطرے کے الارم بجنا شروع ہو گئے۔
اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ڈپٹی میڈیا ڈائریکٹر "نصر الدین عامر" نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی رژیم غزہ میں اپنی جارحیت بند کر دے۔ نصر الدین عامر نے کہا کہ صیہونی دشمن جان لے کہ کسی قسم کا بھی ڈیفنس سسٹم اس رژیم کو تحفظ نہیں دلا سکتا۔ الجزیره نے انصار الله کے اس رہنماء کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کو جو کام کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ غزہ پر اپنی جارحیت بند کریں۔ دوسری جانب آج صبح ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا جس سے اس غاصب رژیم کے 150 سے زائد قصبوں اور شہروں میں خطرے کے الارم بجنا شروع ہو گئے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ دی کہ اس حملے کے نتیجے میں تقریباََ دو ملین صیہونی اپنی پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔ اس دوران 19 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ یمن، صیہونی و امریکی جارحیت کے جواب میں گذشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ فلسطین کی جغرافیائی حدود میں واقع اہم صیہونی ٹھکانوں کے خلاف 27 کامیاب میزائل و ڈرون آپریشن انجام دے چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1182112