QR CodeQR Code

26 نومبر احتجاج، 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی مسترد

3 Jan 2025 12:13

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی چھبیس نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی چھبیس نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ادھر ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی آفیسر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔


خبر کا کوڈ: 1182106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182106/26-نومبر-احتجاج-250-ملزمان-کی-ضمانت-منظور-150-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com