پنجاب پولیس نے فائٹنگ ڈاگز پر مشتمل کے نائن یونٹ تشکیل دیدیا
3 Jan 2025 11:46
فائٹنگ ڈاگز کی 5ماہ خصوصی تربیت کی جائے گی۔ سرحدی چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کیساتھ کتے بھی تعینات ہوں گے۔ فائٹنگ ڈاگز پرتشدد احتجاج کی روک تھام کیلئے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں بھی شامل ہونگے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس میں 10 ڈاگ ہینڈلرز بھرتی کئے جائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد مظاہرین، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے تعاقب کیلئے کتوں کی خدمات دستیاب ہوں گی۔ پنجاب پولیس نے اس حوالے سے باقاعدہ فائٹنگ ڈاگز پر مشتمل کے نائن یونٹ تشکیل دیدیا ہے۔ ابتدائی طور پر 11 سرحدی چیک پوسٹوں کیلئے 24 فائٹر ڈاگ خرید لئے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر کم عمر فائٹنگ ڈاگز پوسٹوں پر بھجوائے گئے ہیں، فائٹنگ ڈاگز کی 5ماہ خصوصی تربیت کی جائے گی۔
سرحدی چیک پوسٹوں پر اہلکاروں کیساتھ کتے بھی تعینات ہوں گے۔ فائٹنگ ڈاگز پرتشدد احتجاج کی روک تھام کیلئے رائٹ مینجمنٹ پولیس میں بھی شامل ہونگے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس میں 10 ڈاگ ہینڈلرز بھرتی کئے جائیں گے، مظاہرین کو منتشر کرنے، جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کرنے کیلئے کتوں کا استعمال ہوگا۔ پنجاب پولیس نے پہلی بار سنیفر ڈاگ کے علاوہ فائٹر ڈاگز فورس میں شامل کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1182097