خواتین کا مسلم لیگ کو متحرک کرنے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، چوہدری منظور احمد
3 Jan 2025 09:49
نائب صدر بننے پر مبارکباد کیلئے آنے والے خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے،جلد آزاد کشمیر میں انتخابات کا بیگل بجے گا، ہمیں انتخابی دنگل کے لیے تیار رہنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر اور سابق مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ خواتین کا مسلم لیگ کو متحرک کرنے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی کے لیے خواتین ورکرز کو بڑھ چڑھ کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب صدر بننے پر مبارکباد کیلئے آنے والے خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں نصرت درانی، نائلہ شہزاد، سائرہ چشتی، فرح فرزانہ، حسنہ نور، بشریٰ بخاری، تابندہ کیانی اور دیگر شامل تھیں۔ اس موقع پر مرکزی رہنما چیرمین نواز شریف لورز چوہدری احسن منظور اور کونسلر کارپوریشن چوہدری حسن منظور بھی موجود تھے۔ چوہدری منظور احمد نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد و منظم ہے، پارٹی کے لیے ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے،جلد آزاد کشمیر میں انتخابات کا بیگل بجے گا، ہمیں انتخابی دنگل کے لیے تیار ہو کر رہنا ہے، خواتین گھر گھر رابطہ مہم چلا کر لیڈیز کو پارٹی منشور اور ماضی میں ہونے والے کاموں سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پارٹی کے اندر کوئی گروپ بندی نہیں اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا ووٹ کو عزت دو میاں نواز شریف کا وثرن ہے۔
خبر کا کوڈ: 1182076