QR CodeQR Code

یوتھ کی پالیسی سازی کے عمل میں شمولیت وقت کی ضرورت ہے، تقدیس گیلانی

3 Jan 2025 08:21

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سمال انڈسٹریز و ٹریڈ اینڈ ٹریول آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے لیے انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وزیر سمال انڈسٹریز و ٹریڈ اینڈ ٹریول پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا ہے کہ یوتھ ہمارا مستقبل ہے، یوتھ کی پالیسی سازی کے عمل میں شمولیت وقت کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے لیے انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یو این پاپولیشن فنڈ کے زیراہتمام ’’یوتھ پالیسی اینڈ ایڈووکیسی ڈائیلاگ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمد فرید، سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر راشد حنیف، شعبہ سوشل سائنسز آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ندیم بخاری، ڈائریکٹر جنرل سیاحت چوہدری مہربان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر راجہ شرجیل سعید خان، ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ اکرام الحق کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور یوتھ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ یوتھ اور خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے، آنے والے دنوں میں انہوں نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے، حکومت یوتھ کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرے گی تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 1182074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182074/یوتھ-کی-پالیسی-سازی-کے-عمل-میں-شمولیت-وقت-ضرورت-ہے-تقدیس-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com