QR CodeQR Code

بنگلا دیشی درسی کتابوں میں بانی بنگلا دیش کا نام ضیاء الرحمان کر دیا گیا

2 Jan 2025 23:30

بنگلا دیشی محقق کے مطابق درسی کتابوں کو مبالغہ آمیزی اور مسلط کردہ تاریخ سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ میجر جنرل ضیاء الرحمان بنگلا دیش کے سابق صدر، آرمی چیف اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بانی تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بنگلا دیش کی درسی کتابوں میں بانی بنگلا دیش کا نام ضیاء الرحمان کر دیا گیا اور کتابوں میں لکھا گیا ہے کہ 1971ء میں آزادی کا اعلان میجر جنرل ضیاء الرحمان نے کیا تھا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری کے طلباء کی کتابوں میں یہ تبدیلی 2025ء کے اکیڈمک سال سے شامل ہوگی۔ ان تبدیلیوں کے نفاذ کے لیے عبوری حکومت نے سبجیکٹ اسپشلسٹ ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں مختلف گریڈز کی 33 نصابی کتابوں میں نظرثانی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان معاملات کو دیکھنے والے ایک رکن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے خیالات و نظریات اور تقاریر کو ٹیکسٹ بک سے خارج کر دیا جائے گا۔

ڈھاکا سے بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ثانوی اور اعلیٰ ثانوی کلاس کے طلباء کی کتابوں میں بنگلا دیش کے بانی کا نام ضیاء الرحمان کر دیا گیا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم حسینہ واجد نے 2010ء میں درسی کتابوں میں اپنے والد مجیب الرحمان کو 1971ء کی آزادی کا اعلان کرنے والا لکھوایا تھا۔ بنگلا دیشی محقق کے مطابق درسی کتابوں کو مبالغہ آمیزی اور مسلط کردہ تاریخ سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ میجر جنرل ضیاء الرحمان بنگلا دیش کے سابق صدر، آرمی چیف اور بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کے بانی تھے۔


خبر کا کوڈ: 1182053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182053/بنگلا-دیشی-درسی-کتابوں-میں-بانی-دیش-کا-نام-ضیاء-الرحمان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com