QR CodeQR Code

خواجہ آصف کا افغان حکومت کیطرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے، افغان ترجمان

3 Jan 2025 00:18

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام میں کہا پاکستانی وزیر دفاع کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی منتقلی کیلئے افغان حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے مانگنے کے بیان کو طالبان حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام میں کہا پاکستانی وزیر دفاع کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے۔

حمداللّٰہ فطرت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کس مقصد کیلئے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی چینل پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی افغانستان کے دیگر علاقوں میں منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے۔ امریکی میڈیا نے مزید کہا طالبان حکومت کے ترجمان ماضی میں اس طرح کے منصوبے کا ذکر کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1182052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182052/خواجہ-ا-صف-کا-افغان-حکومت-کیطرف-سے-رقم-مانگنے-والا-دعوی-افسوسناک-ہے-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com