QR CodeQR Code

ہم سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں، عمر ایوب

3 Jan 2025 00:03

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہئے، کسی اور کو کیا تکلیف ہے۔؟


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم لوگ سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہیں، ٹرائل ہی غلط تھا، لوگوں کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہئے، کسی اور کو کیا تکلیف ہے۔؟ عمر ایوب نے کہا کہ ایک یا دو پروفیشنل وکلا کو فیسیں دی گئیں، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج مذکرات میں شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1182040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1182040/ہم-سویلینز-کے-ملٹری-ٹرائل-خلاف-ہیں-عمر-ایوب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com