عمران خان کو بنی گالہ منتقل ہونے کی پیشکش ہوئی، فیصل چوہدری
2 Jan 2025 16:29
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں اسیران کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بتایا کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف پہلے چار فیصلوں جیسا فیصلہ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا بھی ہو گا۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے اور کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔
خبر کا کوڈ: 1181966