QR CodeQR Code

ہم اپنے دو مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شوکت یوسفزئی

2 Jan 2025 16:23

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے 2 مطالبات ہیں، ہمارے دو نکات پر عملدرآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکےگی، ان دو مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہم اپنے 2 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت کے پاس مذاکرات کے لیے 30 جنوری تک کا وقت ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کر لیا ہے، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے 2 مطالبات ہیں، ہمارے دو نکات پر عملدرآمد ہوگا تب بات چیت آگے بڑھ سکےگی، ان دو مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ 

 
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے، حکومتی کمیٹی کا رویہ سنجیدہ رہا، مطالبات پر عملدرآمد ہوا تو تحریک کی واپسی پر بات ہو سکتی ہے لیکن اگر حکومت نے دو نکات پر لچک نہ دکھائی تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس 30 جنوری تک کا وقت ہے، تحریک انصاف احتجاج کے لیے اپنا لائحہ عمل بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1181964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181964/ہم-اپنے-دو-مطالبات-سے-پیچھے-نہیں-ہٹیں-گے-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com