QR CodeQR Code

امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، ہلاکتیں 15 ہوگئیں

2 Jan 2025 07:36

ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا۔ ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشتگردی قرار دیدیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔ نیوآرلینز میں گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کر دی گئی۔ ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا۔ ایف بی آئی نے واقعہ کو اب دہشت گردی قرار دیدیا۔ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔ سال نو کے آغاز پر ملزم نے گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی تھی، ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1181877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181877/امریکا-میں-ہجوم-پر-گاڑی-چڑھانے-کا-واقعہ-ہلاکتیں-15-ہوگئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com