QR CodeQR Code

اسرائیل عالمی قوانین کی پابندی کرنا ہی نہیں چاہتا، اقوام متحدہ

1 Jan 2025 21:21

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی رژیم غزہ کی پٹی میں تمام ہسپتالوں کو منظم طریقے سے تباہ کر رہی ہے


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اجیت سنگھائی نے غزہ کی پٹی کے تمام ہسپتالوں پر دہشتگرد صیہونی رژیم کے مسلسل حملوں کے بارے خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں اجیت سنگھائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نہ صرف بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرنا ہی نہیں چاہتا بلکہ وہ غزہ کی پٹی میں تمام ہسپتالوں کو منظم طریقے سے تباہ کر رہا ہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے یہ اعلان بھی کیا کہ غزہ کے ہسپتالوں کو عسکریت پسندوں (فلسطینی مجاہدین) کی جانب سے عسکری اہداف کے لئے استعمال کئے جانے سے متعلق اسرائیلی داستانوں کا کوئی ثبوت نہیں!


خبر کا کوڈ: 1181834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181834/اسرائیل-عالمی-قوانین-کی-پابندی-کرنا-ہی-نہیں-چاہتا-اقوام-متحدہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com