QR CodeQR Code

فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد پی آئی اے کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

1 Jan 2025 15:26

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے ٹی ار 42 طیارے کا کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بلوچستان کے ضلع گوادر کیلئے روانہ ہونے والی پرواز میں فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد طیارے کی واپس کراچی میں اتار لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گوادر کیلئے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کیلئے روانہ ہوئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کرکے پائلٹ نے 43 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی۔ ترجمان پی آئی اے  کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے ٹی ار 42 طیارے کا کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1181803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181803/فنی-خرابی-کی-نشاندہی-کے-بعد-پی-ا-ئی-اے-طیارے-کراچی-میں-ہنگامی-لینڈنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com