QR CodeQR Code

سوشل میڈیا پر منفی کمپین کو نہیں چلانا چاہیے

9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی، فواد چودھری

1 Jan 2025 00:32

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 10 بار کہہ چکے ہیں یہ ملک اور فوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے، بانی نے وکلا کو اس لیے پارٹی میں عہدے دیئے ان کو کوئی گرفتارنہیں کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فواد چودھری نے کہا کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی آلائنس نہ بنانا پی ٹی آئی بڑی غلطیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی سے ٹرائل کے دوران 3 ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پر منفی کمپین کو نہیں چلانا چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کر پیسے بنارہے ہیں۔

وفواد چودھری نے کہا کہ عمران خان 10 بار کہہ چکے ہیں یہ ملک اور فوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے، بانی نے وکلا کو اس لیے پارٹی میں عہدے دیئے ان کو کوئی گرفتارنہیں کرے گا۔ نئے سال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا ملک کی صورتحال کوئی بہترہوگی، امریکا کا مزید پریشر پاکستان پر بڑھے گا، اللہ کرے نیا سال پاکستان کے لیے بہتر ہو۔


خبر کا کوڈ: 1181725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181725/9-فروری-کو-دھاندلی-کیخلاف-تحریک-نہ-چلانا-پی-ٹی-ا-ئی-کی-بڑی-غلطی-تھی-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com