اسرائیلی حملوں نے غزہ میں صحت کا نظام تباہ کر دیا، اقوام متحدہ رپورٹ
31 Dec 2024 22:14
رپورٹ کے مطابق مریضوں اور زخمیوں کی موجودگی میں اسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرائم میں شامل ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کی پٹی میں صحت کا نظام تباہ کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی پاسداری سے متعلق شدید تحفظات ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ نظام صحت کی تباہی، مریضوں، طبی عملے اور شہریوں کا قتل عام بین الاقوامی، انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مریضوں اور زخمیوں کی موجودگی میں اسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا جنگی جرائم میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: 1181724