QR CodeQR Code

ملکی بہتری کیلئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، خالد مقبول صدیقی

31 Dec 2024 03:06

وفاقی وزیر تعلیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کسی دوسرے راستے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وقت بڑا قیمتی ہے، مذاکرات لازمی ہیں، کبھی کوئی بھی مائنس نہیں ہوتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی دوسرے راستے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وقت بڑا قیمتی ہے، مذاکرات لازمی ہیں، کبھی کوئی بھی مائنس نہیں ہوتا، جو لوگ پھانسی گھاٹ تک گئے مائنس وہ بھی نہیں ہوئے۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جوبھی تبدیلی لانی ہے ایوان کے ذریعے لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1181517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1181517/ملکی-بہتری-کیلئے-مذاکرات-کے-علاوہ-کوئی-راستہ-نہیں-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com