QR Code
مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان حکومتی اجلاس میں شریک ہوں گے، بیرسٹر گوہر
31 Dec 2024 02:54
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امید ہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے ردعمل سامنے آ گیا۔ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے تمام ارکان بہترین سیاسی بصیرت کے حامل ہیں، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے تمام ارکان 2 جنوری کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے فریقین مذاکرات میں کھلے دل اور نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے، مذاکرات میں سنجیدہ کوششیں مثبت نتائج تک ضرور پہنچا دیتی ہیں، پرامید ہیں کہ مذاکراتی کمیٹیاں کم وقت میں کوئی حل نکال لیں گی۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1181516
اسلام ٹائمز
https://www.islamtimes.com